Ghazals

Yeh Duniya Yeh Alam
Ab Ke Baras to…
Hai Shahar Tera Deewana…

Album : Chandnii Raat
Singer : Pankaj Udhas
Lyrics : Ibrahim Ashk
Music : Vijay Batalvi
Produced By – NASEER JAMAL
Music On : Worldwide Records

Provided to YouTube by Universal Music Group
Muskurakar Mila Karo Humse
Jagjit Singh Aaeena ℗ 2000 Universal Music India Pvt. Ltd. Released on: 2000-01-01
Producer: Jagjit Singh
Composer: Jagjit Singh
Lyricist: Ibrahim Ashq

Zindagi ke marhale aasan hote jayenge…

غزل ۔۔۔۔ ابراہیم اشک

جو اپنے دل پہ گزری ہے قیامت لکھتے جاٸیں گے
ہر اک زخمِ ستم کی ہم عبارت لکھتے جاٸیں گے
امیرِ شہر نے شہرِ وفا کو کس طرح لوٹا
جو دیکھا ہے نگاہوں نے شہادت لکھتے جاٸیں گے
محافظ بن کے جو آٸے وہ قاتل بن گٸے سارے
ہوٸی ہے کیسے بستی کی حفاظت لکھتے جاٸیں گے
ہوا تھا رقص وحشت کا، گلی کوچوں میں تھیں چیخیں
لٹی ہے کیسے ماں بہنوں کی عصمت لکھتے جاٸیں گے
وہ اپنے ظلم کی کرتے رہیں گے انتہا ہم پر
ادھر لوحِ جہاں پر ہم بغاوت لکھتے جاٸیں گے
اُنہیں رسمِ وفا پر بے وفاٸی کا گماں کیوں ہے
بجا ہے یہ شکایت ہم شکایت لکھتے جاٸیں گے
ہمیں اپنی زمیں کے ذرے ذرے سے محبت ہے
یہی آٸندہ نسلوں کو وراثت لکھتے جاٸیں گے